ہماچل پردیش میں برسر اقتدار آنے پر خواتین کو33فیصد تحفظات: جے پی نڈا

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صدر پارٹی جے پی نڈا نے آج یکساں سیول کوڈ (یوسی سی)، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے 33 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا ہے۔

شملہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صدر پارٹی جے پی نڈا نے آج یکساں سیول کوڈ (یوسی سی)، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے 33 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کے انتخابی منشور کی اجرائی عمل میں لائی اور بتایا کہ بی جے پی خواتین کیلئے تحفظات فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ نئے تعلیمی ادارہ جات کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے شعبہ جات میں بھی ترغیبات دی جائیں گی۔صدر بی جے پی جے پی نڈا نے خواتین کیلئے علیحدہ منشور بھی جاری کی ہیں اور کہا کہ پکوان گیاس کے کنکشنس دئے جائیں گے اور اس کے علاوہ اجناس کی بھی فری تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔

مختلف انتخابات میں اس طرح کے اقدامات بی جے پی کیلئے موافق ثابت ہوئے ہیں۔جے پی نڈا کی آبائی ریاست میں اب جبکہ 12نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں،انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ روزگار کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔ملازمت کے 8لاکھ مواقع پیدا کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ 6ویں تا 12ویں جماعت کی طالبات کیلئے سیکلس فراہم کرتے ہوئے سہولتیں دی جائیں گی جبکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو اسکوٹرس دئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 5نئے میڈیکل کالجسس کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کو اقتدار پر لایاجائے تو اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے۔بی جے پی نئی حکومت وقف املاک کا سروے کرنے کا حکم بھی جاری کرے گی تاکہ ان کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کی راہ ہموار ہوسکے۔

بی جے پی کے’سنکلپ پترا‘کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے نڈانے وعدہ کیا ہے کہ اگر پارٹی کو ووٹ دے کر برقرار لایاجائے تو ہماچل پردیش میں یکساں سیول کوڈ پر عمل آوری کی جائے گی۔

اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سماج کے مختلف طبقات کو بااختیار بنانے کی خواہاں ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نڈا نے کانگریس کے منشور کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کی ہفتہ کو اجرائی عمل میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی بصیرت سے عاری ہے۔

انہوں نے بی جے پی اور کانگریس کے انتخابی منشور کے درمیان تقابل کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ اپوزیشن پارٹی کی جانب سے بلند بانگ دعویٰ کئے جارہے ہیں لیکن وہ تکمیل کرنے کے موقف میں نہیں رہے گی۔انہوں نے ادعا کیا کہ کانگریس حکومتوں نے وعدوں کی تکمیل نہیں کی۔اس سلسلہ میں انہوں نے روزگار کی فراہمی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ کانگریس بیروزگاری جیسے مسئلہ کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہے۔

وظیفہ سے متعلق قدیم اسکیم (اوپی ایس) کی احیاء کے تعلق سے کئے گئے سوال پر پارٹی کے قائد منگل پانڈے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے جائزہ لینے کمیٹی تشکیل دی ہے۔نڈا نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رائے دہندے ایک بار پھر بی جے پی کو ووٹ دیں گے کیونکہ ہم نے نہ صرف وعدوں کی تکمیل کی ہے بلکہ عوام کیلئے ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔

اس سلسلہ میں انہوں نے اناج کی فری سربراہی کی اسکیم اور دوسرے فلاحی اقدامات کا تذکرہ کیا ہے۔عوام نے طریقہ کار کو اترکھنڈ، گوا اور اترپردیش میں تبدیل کردیاہے اور اب ہماچل پردیش میں کریں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ کسانوں کیلئے جی ایس ٹی میں راحت دی جائے گی۔

فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوگئے سپاہیوں کے زیر پرورش افراد کے ایکس کریشا میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والی مبینہ ناانصافیوں اور پیچیدگیوں کو دور کیا جائے گا۔کسانوں کو سالانہ دی جانے والی رقومات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button