ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرپڑی‘ 12 ہلاک

ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں پیر کے دن ایک خانگی بس کھائی میں گرپڑی۔ 12 مسافرین ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

شملہ/ منالی: ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں پیر کے دن ایک خانگی بس کھائی میں گرپڑی۔ 12 مسافرین ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

ضلع عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ بس سائنی جارہی تھی۔ موضع جنگلا کے قریب صبح 8:30 بجے کے آس پاس وہ کھائی میں گرپڑی۔

چیف منسٹر ہماچل پردیش جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ مجسٹرئیل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور کلو کے اے ڈی ایم پورے واقعہ کی تحقیقات کریں گے۔

مہلوکین کے ورثا کو فی کس 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو فوری ریلیف کے لئے فی کس 15 ہزار روپے ملیں گے۔ زخمیوں کا علاج مفت ہوگا۔

وزیراعظم کے دفتر(پی ایم او) نے ٹویٹ کیا کہ مہلوکین کے ورثا کو فی کس2 لاکھ روپے اور زخمیو ں کو فی کس 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button