شمالی بھارت

یوپی کے سابق رکن قانون سازکونسل محمودعلی ممبئی میں گرفتار

محمودعلی کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیاگیا اور انہیں ریمانڈ پر سہارنپور لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو دن قبل حاجی اقبال اور ان کے بھائی محمود کی گرفتاری پر 25ہزار روپئے انعام کا اعلان کیاگیاتھا۔

سہارنپور: سابق رکن اترپردیش قانون سازکونسل محمودعلی کو سہارنپور پولیس نے ممبئی سے گرفتارکرلیا۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ پولیس کے بموجب محمودعلی کو ہفتہ کی رات ممبئی میں گرفتارکیاگیا۔ وہ سابق رکن قانون سازکونسل حاجی اقبال کے بھائی ہیں۔

 حاجی اقبال پر الزام ہے کہ وہ مائننگ مافیا کے رکن ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایاکہ محمودعلی کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیاگیا اور انہیں ریمانڈ پر سہارنپور لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو دن قبل حاجی اقبال اور ان کے بھائی محمود کی گرفتاری پر 25ہزار روپئے انعام کا اعلان کیاگیاتھا۔

 حاجی اقبال کی تلاش جاری ہے۔ حاجی اقبال کے تین لڑکوں کو مختلف کیسس میں گرفتارکیاجاچکا ہے۔ دونوں بھائی بہوجن سماج پارٹی کے رکن قانون سازکونسل تھے۔ حاجی اقبال 2010 تا2016اور محمودعلی 2016-2022 رکن قانون سازکونسل تھے۔