حیدرآباد

حکومت تلنگانہ‘ گوتم بدھ کی تعلیمات کو فروغ دے گی:کے سی آر

کے سی آر نے کہا کہ سرزمین تلنگانہ پر بدھ کے نشانات ملنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ حکومت کی جانب سے بہترین طریقہ سے ترقی دیا گیا بدھاونم آج دنیا بھر کے لوگوں کے لئے سیاحتی مرکز بن چکا ہے۔

حیدرآباد: صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی گوتم بدھ کی تعلیمات انتہائی ضروری ہیں۔ بدھا پورنیما پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ گوتم بدھ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے باعزت، بااختیار اور خوشحال سماج کی تشکیل کے ذریعہ اس عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری
بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے: بنڈی سنجے
بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی

 کے سی آر نے کہا کہ سرزمین تلنگانہ پر بدھ کے نشانات ملنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ حکومت کی جانب سے بہترین طریقہ سے ترقی دیا گیا بدھاونم آج دنیا بھر کے لوگوں کے لئے سیاحتی مرکز بن چکا ہے۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ حکومت کی ساری کوشش عوام کی ترقی اور خوشحال زندگی بسر کرنے کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔

 دوسری طرف ریاستی وزیر ٹورازم وی سرینواس گوڑ کے ہاتھوں ضلع نلگنڈہ کے نندی کونڈا میں بدھا تھیم پارک کا افتتاح عمل میں آیا۔ قبل ازیں ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے حسین ساگر کے کنارے واقع امبیڈکر مجسمہ سے نندی کونڈاکے لئے بدھسٹ سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے نکالی گئی 200کاروں پر مشتمل ریالی کو جھنڈی دکھاکرنندی کونڈا کیلئے روانہ کیا۔