ایشیاء

افغانستان کے ڈپٹی گورنر اور قائم مقام گورنر خودکش حملہ میں جاں بحق

مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں کے نائب گورنر اور قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی قاتلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

بدخشاں کے دفتر گورنر کے شعبے ثقافت و اطلاعات کے منیجر معزالدین احمدی نے اعلان کیا کہ صوبے کے مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

احمدی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں بدخشان کے ڈپٹی گورنر اور قائمقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی اور ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ دھماکہ خودکش حملے کی وجہ سے ہوا تاہم ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔