شمالی بھارت

اتر پردیش میں بلڈوزر سے انہدامی کاروائیاں جاری

اترپردیش کے ضلع غازی پور کے شہر کوتوالی تھانہ علاقے میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کے معاون رہے کملیش سنگھ'پردھان' کا کروڑ روپئے کے غیر قانونی تعمیرات کو اتوار کی صبح زمیں دوز کردیا گیا۔

غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور کے شہر کوتوالی تھانہ علاقے میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کے معاون رہے کملیش سنگھ’پردھان’ کا کروڑ روپئے کے غیر قانونی تعمیرات کو اتوار کی صبح زمیں دوز کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا
عمر انصاری کو گرفتاری سے تحفظ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
مختار انصاری کو جیل میں قتل کردینے کا اندیشہ

ایس ڈی ایم صدر نے بتایا کہ مکان کے غیر قانونی تعمیر کے سلسلے کافی لمبے عرصے سے مقدمہ چل رہا تھا۔ چار مئی 2022 کو عدالت کے فیصلے کے بعد انہیں مکان کی تعمیر کو گرانے کا کئی بار نوٹس دیا گیا۔ آج اسی ضمن میں غیر قانونی تعمیرات کو زمیں دوز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کملیش سنگھ مختار انصاری گینگ کے سرگرم رکن تھے۔

انہدامی کاروائی کی نوٹس ہفتہ کی شام تعمیل کرائی تھی تھی۔ آج صبح چھ بجے سے ہی تقریبا آدھا درجن بلڈوزر مکان کو منہدم کرنے میں لگ گئے۔ ایس ڈی ایم صدر اور سی او سٹی شہر کوتوال سمیت سینکڑوں پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اس عمارت میں گذشتہ 20سالوں سے کمرشل ٹیکس / اسٹیٹ ٹیکس کا دفتر بھی کام کر رہا تھا۔جسے انہدامی کاروائی کے بعد متعلقہ افسران کی نگرانی میں سارا سامان نکال کر آئی ٹی آئی کالج کے ہاسٹل میں رکھوایا گیا ہے۔اسی دوران موصولہ علحدہ اطلاع کے بموجب بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ایم پی افضال انصاری کے ضلع غازی پور کے محمد آباد علاقے میں واقع ایک اسکول میں غیر قانونی تعمیر کو اتوار کو ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر منہدم کردیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوسف پور بازار واقع ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹرکالج کے مین حصے سے منسلک غیر قانونی تعمیر کو آج زمیں دوز کردیا گیا۔

اس پوری کاروائی میں پولیس کے جوان موقع پر موجود رہے۔ افضال انصاری کالج کے منیجر ہیں۔تحصیل دار محمدآباد نے بتایا کہ ایم اے انٹر کالج یوسف پور کے منیجمنٹ کے لوگوں نے چار بسوا سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کر باونڈری وال کی تعمیر کرایا تھا جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔ عدالت نے فورا سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی ہدایت دی۔

نوٹس دینے کے باوجود کالج کے منجمنٹ کے لوگوں نے غیر قانونی تعمیر کو نہیں ہٹایا اس لئے آج یہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کیا گیا ہے۔اس موقع پر اے ڈی ایم ایس پی دیہات، ایس ٹی ایم ہرشتا تیواری، سرکل افسر محمدآباد سمیت کافی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کے جوان موجود رہے۔