شمالی بھارت

امیش پال کے قاتلوں کی گرفتاری پر اب ڈھائی۔ڈھائی لاکھ روپئے کا انعام

امیش پال قتل واردات میں مطلوب پانچ ملزمین کی گرفتاری پر انعام کی رقم 50۔50ہزار سے بڑھا کر ڈھائی۔ ڈھائی لاکھ روپئے کر دی گئی ہے۔

پریاگ راج: امیش پال قتل واردات میں مطلوب پانچ ملزمین کی گرفتاری پر انعام کی رقم 50۔50ہزار سے بڑھا کر ڈھائی۔ ڈھائی لاکھ روپئے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا
بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ایم ایل اے راجوپال کے اہم گواہ امیش پال اور ان کے دو گنر کا 24فروری کو دن دہاڑے گولی اور بم مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کے پانچ شوٹروں کی گرفتاری پر 50۔50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان تھا۔ انعام کی رقم بڑھانے کے لئے حکومت کو خط لکھا گیا تھا۔

اس کے بعد ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی)ڈی ایس چوہان نے انعام کی رقم بڑھا کر ڈھائی۔ڈھائی لاکھ روپئے کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن پانچ شوٹروں کی شناخت ہوئی ہے ان میں عتیق احمد کا بیٹا اسد،گڈو مسلم، غلام، صابر اور ارمان ہیں۔

قتل واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج میں سبھی کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے۔امیش پال قتل میں شامل مجرمین کی گرفتاری کے لئے 10ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔

مجرمین کی تفصیلات سبھی اضلاع کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان کے روپوش ہونے کے سبھی ممکنہ ٹھکانوں پر تلاشی کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔ گرفتاری کے لئے ایس ٹی ایف کی اکائیوں کے علاوہ سبھی اضلاع کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔