شمالی بھارت

برہنہ فوٹو وائرل ہونے سے دلبرداشتہ لڑکی نے لگالی پھانسی

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جئے پرکاش سنگھ نے بتایا کہ لڑکی نے اپنی فحش فوٹو وائرل ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کیا ہے۔ معاملے کیا جانچ ڈپٹی ایس پی وجئے سنگھ کو سونپی گئی ہے۔

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھرتھنا علاقے میں فیس بک پر فحش فوٹو وائرل ہونے سے دلبر داشتہ ایک لڑکی نے چہارشنبہ کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

 سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جئے پرکاش سنگھ نے بتایا کہ لڑکی نے اپنی فحش فوٹو وائرل ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کیا ہے۔ معاملے کیا جانچ ڈپٹی ایس پی وجئے سنگھ کو سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرویلانس ٹیم کو مستعد کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو حقیقت کا پتہ لگا کر کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

لڑکی کے اہل خانہ نے پہلے ہی نامعلوم افراد کے خلاف تھانے میں شکایت کی تھی۔ تحریر دے کر بتایا گیا تھا کہ اس کے پاس ایک انڈرائیڈ فون ہے جس پر وہ اپنی فیس بک آئی ڈی بنا کر اس کی بہن کی فحش فوٹو اس کی فیس بک پر بھیج کر پریشان کررہا ہے۔

لڑکے کی اس حرکت سے بہن سمیت دیگر افراد خاندان کو ذہنی تکلیف کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ اس شکایت کے بعد پولیس جانچ کر ملزم پر کاروائی کرتی اس سے پہلے ہی لڑکی نے پھندا لگا کر جان دے دی۔ خودکشی کے بعد موقع پر پہنچی پولیس جانچ میں مصروف ہے۔