شمالی بھارت

بی جے پی کو 2024 میں شکست دی جائے گی: ممتا بنرجی

معربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پیر کے دن بی جے پی کو 2024 میں شکست دینے کا اعادہ کیا اور کہا کہ ملک کو عوام کی حکومت لانے اور انارکی ختم کرنے کے لئے جدوجہد کرنا چاہئے۔

کولکتہ: معربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پیر کے دن بی جے پی کو 2024 میں شکست دینے کا اعادہ کیا اور کہا کہ ملک کو عوام کی حکومت لانے اور انارکی ختم کرنے کے لئے جدوجہد کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
ممتا بنرجی کا رات بھر دھرنا
بی جے پی کے خلاف لڑنے ممتا بنرجی بے حد ضروری: جئے رام رمیش
کیاممتا بنرجی بھی رام مندر کے افتتاح میں شرکت نہیں کریں گی؟
مسلمانوں کے نام چیف منسٹر ممتا بنرجی کا پیام

بنرجی نے اسمبلی میں تقریر کے دوران بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے بنگال میں تشدد اور کرپشن پر حالیہ ریمارکس کا بظاہر حوالے میں زور دیکر کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے ان کی ریاست میں نظم و ضبط کی صورتحال بہتر ہے۔

انھو ں نے دعویٰ بھی کیا کہ بی ایس ایف نے ریاست کے سرحدی علاقوں میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔چیف منسٹر نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں معصوم لوگوں ہلاک کیا جارہا ہے۔مرکز نے کبھی حقائق کا پتہ چلانے والی ٹیموں کو ان ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے بھیجنے کی فکر نہیں کی۔

انھوں نے مرکز کی جانب سے عوام کو یوم عاشقان پر گائے کو گلے لگانے کے اعلامیہ جس سے بعد ازاں دست برداری اختیار کرلی گئی، کا مضحکہ اُڑاتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ اگر گائے نے مذکورہ شخص مارا تو کیا ہوگا۔ انھو ں نے مزید کہا کہ اگر گائے ہمیں مارے تو کیا ہوگا؟ کیا وہ (بی جے پی) ہمیں معاوضہ دیں گے۔