شمالی بھارت

درگاہ اجمیر میں 26جنوری کو پہلی مرتبہ بسنت

راجستھان کے اجمیرمیں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒکے 118ویں سالانہ عرس کا جھنڈا 25جنوری کو درگا شریف کے 85فٹ اونچے بلند دروازے پر بھیلواڑا کا غوری خاندان روایتی طریقہ سے چڑھائے گا۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیرمیں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒکے 118ویں سالانہ عرس کا جھنڈا 25جنوری کو درگا شریف کے 85فٹ اونچے بلند دروازے پر بھیلواڑا کا غوری خاندان روایتی طریقہ سے چڑھائے گا۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر میں چادر چڑھائی

خواجہ صاحب کا سالانہ عرس 2023جھنڈے کی رسم کے ساتھ ہی رسمی طریقہ سے شروع ہو جائے گالیکن رجب ماہ کا چاند دکھائی دینے پر22اور23جنوری کو روایتی شروع ہوگا۔ اس سے پہلے 21جنوری کی شام خدمت کے وقت مزار شریف سے سال بھر کے لئے کئے جانے والے صندل کو اتاراجائے گا۔

22جنوری کو چاند رات ہونے سے صبح اآستانہ کھلنے کے ساتھ ہی 6 دنوں کے لئے جنتی کھول دیا جائے گا۔اسی دن شام کو مہرولی سے چھڑی لے کر آرہے قلندر جلوس کے طور پر چھڑیاں پیش کریں گے۔

عرس میں اس بار27جنوری جمعہ کو نماز ادا کی جائے گی اور 29اور 30کو قل کی رسم ہوگی۔اس سے پہلے درگا ہ شریف میں چادر پیش کرنے کا دور بھی چلے گا۔

وزیر اعظم، وزیر دفاع،مختلف چیف منسٹرس،راجستھان کے گورنراور چیف منسٹر اور بالی ووڈاسٹارس کی چادر پیش ہوگی۔ یہ پہلاموقع ہوگاجب عرس کے دوران خواجہ کے در پر 26جنوری کو بسنت بھی پیش کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ بھیلواڑہ کا غوری خاندان 1944سے جھنڈا چڑھانے کی رسم ادا کرتا آیا ہے اور عرس کے بعدجھنڈے کو اتار کر روایتی طریقہ سے رکھا جاتا ہے۔