شمالی بھارت

سدھو موسے والا قتل کیس، 2 گینگسٹر گرفتار

گرفتار مندیپ عرف طوفان اور منپریت عرف منی رائیا کا تعلق امرتسر کے جگگو بھگوان پوریا گینگ سے ہیں۔ دونوں قتل، ڈکیتی اور سدھو موسے والا قتل کیس سے متعلق متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

امرتسر: پنجاب پولیس کی اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس (اے جی ٹی ایف) نے جمعہ کو موسےوالا قتل کیس میں مطلوب جگگو بھگوان پوریا کے دو گینگسٹروں کو گرفتار کیا۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ یادو نے کہا ’’انٹیلی جنس کی زیرقیادت ایک آپریشن میں، اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس نے دو اہم مفرور ارکان کو گرفتار کیا۔

گرفتار مندیپ عرف طوفان اور منپریت عرف منی رائیا کا تعلق امرتسر کے جگگو بھگوان پوریا گینگ سے ہیں۔ دونوں قتل، ڈکیتی اور سدھو موسے والا قتل کیس سے متعلق متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

جنڈیالہ کے کھکھ اور راجہ سانسی کے کوککڑاانوالہ گاؤں سے گرفتار کیے گئے دونوں بدمعاشوں کی شناخت مندیپ سنگھ عرف طوفان اور من پریت سنگھ عرف منی رایا کے طور پر ہوئی ہے۔

دونوں مجرم بدنام زمانہ گینگسٹر جگو بھگوان پوریا کے ساتھی ہیں اور گینگسٹر رانا کنڈووالیا قتل کیس کا اہم مشتبہ ملزم ہے۔ پچھلے سال اگست میں گینگسٹر رنبیر سنگھ عرف رانا کنڈووالیا، جسے بھگوان پوریا کا حریف سمجھا جاتا تھا، کو ایک نجی ہسپتال میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان خاص ملزم تھے۔

رایا، جو حریف گینگسٹر رانا کنڈووالیا پر مہلک حملے کے دوران زخمی ہوا تھا، تب سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ اب اس کا نام شوبھدیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا قتل کیس میں بھی سامنے آیا ہے۔

 اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، منشیات کی اسمگلنگ اور اسلحہ ایکٹ کے کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ جولائی میں بھی بھگوان پوریا کے دو ساتھی جگروپ سنگھ عرف روپا اور من پریت سنگھ عرف منو ،جن پر 40 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات ہیں، ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں میں پنجاب پولیس کے ساتھ ایک زبردست گولی باری میں مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ان شوٹروں میں شامل ہیں جنہوں نے 29 مئی کو ضلع مانسا میں موسے والا کو قتل کیا تھا۔