شمالی بھارت

طالبہ کو شراب نوشی پر مجبور کرنے والا ٹیچر گرفتار

وڈودرا میں پولیس نے کلاسس کے دوران ایک طالبہ پر حملہ کرنے اور اسے ساتھ میں شراب پینے پر مجبور کرنے پر ایک ٹیوشن ٹیچر کو گرفتار کرلیاہے۔

وڈودرا: وڈودرا میں پولیس نے کلاسس کے دوران ایک طالبہ پر حملہ کرنے اور اسے ساتھ میں شراب پینے پر مجبور کرنے پر ایک ٹیوشن ٹیچر کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس نے کہا کہ پرشانت کہوسلہ نامی شخص نے نظام پورہ علاقے میں ٹیوشن کلاسس چلارہا تھا۔اس نے دسویں جماعت کی طالبہ کو ساتھ شراب پینے پر مجبورکیا جس کے باعث لڑکی بے ہوش ہوگئی۔

جس کوایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا۔ لڑکی نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس سے پورا واقعہ بیان کیا جس کے بعد ٹیوشن ٹیچر پرشانت کو پکڑلیا گیا۔

یہ پتہ چلاکہ ٹیچر حالت نشہ میں تھا۔ٹیچر کے خلاف دو علحدہ مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔