شمالی بھارت

نتیش کمار کا 5 ستمبر سے دورہ دہلی اپوزیشن قائدین سے ملاقات کا پروگرام

امکان ہے کہ نتیش کمار 5 ستمبر کو نئی دہلی جائیں گے اور کئی اپوزیشن قائدین بشمول راہول گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ وہ 2024کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے متحدہ مقابلہ کے لئے اپوزیشن کو یکجا کرنے کی کوشش میں ہیں۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار امکان ہے کہ 5  ستمبر کو نئی دہلی جائیں گے اور کئی اپوزیشن قائدین بشمول راہول گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ وہ 2024کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے متحدہ مقابلہ کے لئے اپوزیشن کو یکجا کرنے کی کوشش میں ہیں۔

 جنتادل یو ذرائع نے بتایا کہ نتیش کمار کی چیف منسٹر دہلی و عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال اور بایاں بازو قائدین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ جنتادل یو آج اور کل اپنے قومی عاملہ اور قومی کونسل اجلاس میں نتیش کمار کو اپوزیشن قائدین سے بات چیت کرنے کا اختیار دے سکتی ہے۔

بی جے پی سے قطع تعلق اور بہار میں آر جے ڈی۔ کانگریس۔ بایاں بازو کے اتحاد سے نئی حکومت بنانے کے بعد نتیش کمار کا یہ پہلا دورہ دہلی ہے۔