شمالی بھارت

ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کیخلاف بھوپال میں ایف آئی آر درج

مہوا نے کہا کہ کالی کے کئی روپ ہیں ۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لیے کالی کا مطلب گوشت اور شراب تسلیم کرنے والی دیوی ہے۔ اس بیان پر تنازعہ بڑھنے کے بعد ان کی پارٹی ترنمول کانگریس نے بھی ان کےبیان سے خود کو دور کر لیا۔

بھوپال: دیوی ماں کالی کے سلسلے میں قابل اعتراض بیان دے کر سرخیوں میں آئیں ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موئترا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ مہوا موئترا کے خلاف یہاں پولیس کی کرائم برانچ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

وہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھوپال کے ایک شہری کی شکایت پر رکن پارلیمنٹ کے خلاف دفعہ 295 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دراصل، ایم پی مہوا موئترا نے دستاویزی فلم کالی کے متنازعہ پوسٹر کے سلسلے میں ماں کالی کے سلسلے میں ایک قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ کالی کے کئی روپ ہیں ۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لیے کالی کا مطلب گوشت اور شراب تسلیم کرنے والی دیوی ہے۔ اس بیان پر تنازعہ بڑھنے کے بعد ان کی پارٹی ترنمول کانگریس نے بھی ان کےبیان سے خود کو دور کر لیا۔