شمالی بھارت

پنجاب کے سابق وزیر بھارت بھوشن آشو کرپشن کے الزام میں گرفتار

سابق فوڈ اینڈ سیول سپلائزوزیربھارت بھوشن آشو ٹرانسپورٹ اسکام کی وجہ سے الزامات کانشانہ بنے ہوئے ہیں‘ جس میں گاڑیوں کے فرضی رجسٹریشن نمبرس پرٹنڈرس الاٹ کئے گئے تھے۔

چندی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر بھارت بھوشن آشو کوویجلنس بیورونے ان کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتارکرلیاہے۔

سابق فوڈ اینڈ سیول سپلائز وزیربھارت بھوشن آشو ٹرانسپورٹ اسکام کی وجہ سے الزامات کانشانہ بنے ہوئے ہیں‘ جس میں گاڑیوں کے فرضی رجسٹریشن نمبرس پرٹنڈرس الاٹ کئے گئے تھے۔

قبل ازیں آج دن میں پنجاب کانگریس کے قائدین نے ویجلنس بیوروکی تحقیقات کے خلاف احتجاج کیاتھا اور کہا تھاکہ حکومت سیاسی انتقام کیلئے بیورو کااستعمال کررہی ہے۔

ان قائدین بشمول پنجاب کانگریس کے صدرامریندرسنگھ راجہ وارینگ نے عام آدمی پارٹی حکومت پرالزام عائد کیاکہ وہ پنجاب میں سیاسی انتقام اورپیچھا کرنے کی پالیسی پر عمل کررہی ہے تاکہ دہلی میں اس کے قائدین کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کی کاروائی سے توجہ ہٹائی جاسکے۔

وارینگ نے کہاکہ دہلی میں وہ لوگ ایذا رسانی کرنے اورنشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کررہے ہیں جبکہ پنجاب نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین قسم کی انتقامی کاروائی کررہے ہیں۔