شمالی بھارت

”پورا بھارت دارالاسلام بننے والا ہے“ پروین توگڑیا

کٹر ہندو لیڈر پروین توگڑیا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے، جس میں اسے بہار کے ایم پی ایس سائنس کالج میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پٹنہ: کٹر ہندو لیڈر پروین توگڑیا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے، جس میں اسے بہار کے ایم پی ایس سائنس کالج میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکٹورل بانڈس ایک تجربہ، وقت ہی بتائے گا کس قدر فائدہ مندہے: جنرل سکریٹری آر ایس ایس
کانگریس اور آر ایس ایس کومسلم قیادت برداشت نہیں: اسد اویسی
ہندوستان سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتا ہے: موہن بھاگوت
بی جے پی اور آر ایس ایس‘ مستقبل کی طرف دیکھنے کی اہل نہیں
آرا یس ایس نے مسلم لیگ سے بات چیت کی: کے ایس حمزہ

اس ویڈیو میں اسے مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے والی تقریر کرتے ہوئے اور اپنے انتشار پسند ایجنڈہ کو فروغ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ توگڑیا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم ریاست کے اختیارات کو کنٹرول کریں گے اور پھر یہ فیصلہ کریں گے کہ پولیس اور فوج کیا کرتی ہے، پھر ہمیں لڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نفرت بھڑکانے والے عادی مجرم توگڑیا کو سامعین کو اکساتے ہوئے اور ہندو راشٹر کے قیام کے لیے ہندو توا مشن میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس نے اقلیتوں کے خلاف جارحانہ دعوے کیے ہیں۔ توگڑیا نے اپنی تقریر میں کہا کہ یاد رکھنا جب پاکستان بنا اور دیش بنا تب پورے پاکستان اور بھارت میں صرف 23 فیصد مسلمان تھے، 25 فیصد بھی نہیں تھے۔

23 فیصد کے لیے دیش کا ایک تہائی حصہ (پاکستان) تخلیق کیا گیا تھا اور میرا دعویٰ ہے کہ ان کی آبادی 30 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ جائے گی۔ اسے ثابت کرنے کے لیے میرے پاس جدید ترین سائنسی شواہد موجود ہیں۔ اب ہندوستان کا ایک حصہ پاکستان نہیں ہوگا۔ اب پورا بھارت اسلامی ریاست بننے والا ہے، دارالاسلام بننے والا ہے۔

ان کا سیدھا پلان ہے کہ ہندو کا ایک بھی گھر نہیں بچے گا۔ جو شور ویر (طاقتور) ہوگا وہ لڑتے لڑتے مرے گا اور کائر (بزدل) ہوگا تو وہ مذہب تبدیل کرلے گا۔ میرے بھائیو‘ہم لوگ سیدھے راج ستہ پر قبضہ کرلیں گے اور راج ستہ پر قبضہ کرکے پولیس اور سینا کہاں کیا کرے گی اس کا فیصلہ ہم لوگ کریں گے۔ ہمیں نہیں لڑنا پڑے گا اس دیش کے لیے پولیس اور فوج لڑے کی۔