شمالی بھارت

یوپی میں مورتی کو نقصان پہنچانے کے الزام پر ایک شخص گرفتار

لکھنؤ میں دریائے گومتی کے کنارے واقع چوک علاقہ میں ایک شخص کو مبینہ طور پر حالت نشہ میں ایک مندر میں مورتی اور مذہبی پرچم کو نقصان پہنچانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

لکھنؤ: لکھنؤ میں دریائے گومتی کے کنارے واقع چوک علاقہ میں ایک شخص کو مبینہ طور پر حالت نشہ میں ایک مندر میں مورتی اور مذہبی پرچم کو نقصان پہنچانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

ملزم کی شناخت 25 سالہ توفیق احمد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مندر کے پجاری نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ توفیق حالت نشہ میں چہارشنبہ کی شب لیٹے ہنومان مندر پہنچا اور ایک پتھر سے مورتی کو نقصان پہنچایا۔

اِس نے مذہبی پرچم کو بھی نقصان پہنچایا۔ مقامی افراد نے اِسے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔