شمالی بھارت

یوگی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ایف آئی آر درج

یوگی آدتیہ ناتھ پر تقریبا 1ماہ قبل ٹوئٹر پر مبینہ قابل اعتراض مواد ٹوئٹ کرنے کے پاداش میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پیلی بھیت: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے بیسل پور کوتوالی علاقے میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تقریبا 1ماہ قبل ٹوئٹر پر مبینہ قابل اعتراض مواد ٹوئٹ کرنے کے پاداش میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ضلع کے بیسل پور کوتوالی پولیس کے مطابق ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ایک شخص کی جانب سے گذشتہ 16جون کو قابل اعتراض تبصر کرکے ان کی توہین کرنے اور عوامی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگا تھا۔

جس کے بعد پولیس نے متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل کی کھوج بین شروع کی۔کوتوالی انچارج انسپکٹر نریش کمار تیاگی نے میڈیا کو بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا کہ یہ ٹوئٹر ہینڈل گنگوار ولد چھوٹے لال باشندہ سنت نگر کالونی محلہ درگا پرساد کا ہے۔

اس کے خلاف دفعہ 505اور66آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم شخص کو جلد ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔