مدھیہ پردیش میں پی ایف آئی کے گرفتار 4 افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ کل متعدد مقامات پرپاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پراین آئی اے نے کارروائی کی ہے۔ اندور اور اجین سے چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جبل پور: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مشترکہ کارروائی میں ریاست سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور آج چاروں کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ کل متعدد مقامات پرپاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پراین آئی اے نے کارروائی کی ہے۔ اندور اور اجین سے چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 اندور کے عبدالکریم، عبدالساجد، محمد جاوید اور اجین کے محمد جمیل پریواے پی اے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان ملک دشمن سرگرمیوں جیسے لوگوں کو تربیت دینا، ان کا ‘برین واش’ کرنا وغیرہ میں ملوث ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button