شمالی بھارت

گجرات میں معلق پل کا حادثہ۔ ایک 4 سالہ بچہ زند بچ گیا

گجرات کے موربی قصبہ میں معلق پل کے منہدم ہونے کی وجہ سے 135 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، تاہم ایک 4 سالہ بچہ زندہ بچ گیا، مگر اس واقعہ میں اس کے و الدین فوت ہوگئے۔

موربی (گجرات) : گجرات کے موربی قصبہ میں معلق پل کے منہدم ہونے کی وجہ سے 135 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، تاہم ایک 4 سالہ بچہ زندہ بچ گیا، مگر اس واقعہ میں اس کے و الدین فوت ہوگئے۔

اتوار کی شام معلق پل منہدم ہوگیا، جس پر 400 تا 500 افراد موجود تھے۔

اوما ٹاؤن شپ کے ایک ساکن کے بموجب ان کا پڑوسی ریدک فالدو اپنی اہلیہ میرل بین، 4 سالہ لڑکے جیانش، ریدک کے کزن ہرش زالہ واڈیا اور ان کی اہلیہ معلق پل دیکھنے کے لیے گئے تھے۔

واقعہ میں ریدک اور ان کی اہلیہ میرل فوت ہوگئے، جب کہ جیانش قسمت سے زندہ بچ گیا۔

جیانش کے چچا بھی زندہ بچ گئے، لیکن وہ زخمی ہوگئے۔ ان کا ایک ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے، تاہم ہرش کی اہلیہ حادثہ میں فوت ہوگئی۔