متھرا میں 5 کنٹل گوشت ضبط ، گاؤ رکھشکوں نےمسلم شخص کی پٹائی کردی
ضبط کردہ گوشت بظاہر بیف معلوم ہوتا ہے اور اس کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت ِ اترپردیش نے متھرا کے 22 میونسپل وارڈس میں جانوروں کے ذبیحہ اور گوشت کی فروخت پر امتناع عائد کردیا ہے۔

متھرا: متھرا میں ایک گاڑی سے 5 کنٹل گوشت ضبط کیا گیا ہے اور شبہ ہے کہ یہ بیف ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس(سٹی) مرتاند پرکاش سنگھ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گاؤ رکھشکوں نے انہیں یہ خفیہ اطلاع دی تھی کہ چند افراد ہاتھرس سے ایک گاڑی سے گوشت لارہے ہیں۔
پولیس گاؤرکھشکوں کے ہمراہ جائے واقعہ پر پہنچی اور گاڑی کو روکا۔ ضلع ہاتھرس سے تعلق رکھنے والے صلاح الدین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی بھاگ کھڑا ہوا۔