دہلی

جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست

دہلی کے جنتر منتر پر حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر کم از کم 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر پر حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر کم از کم 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
ریسلرس کو دیگر مناسب جگہ پر احتجاج کی اجازت دی جائے گی: دہلی پولیس
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

پولیس کے مطابق مختلف تنظیموں نے غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کے لیے احتجاج کا اعلان کیا تھا جن میں بائیں بازو کی آل انڈیا اسٹوڈینٹس اسوسی ایشن بھی شامل ہے۔

پولیس عہدیدار نے کہا کہ احتجاج کے لیے 100سے زائد افراد جنتر منتر پر جمع ہوگئے تھے۔ چوں کہ احتجاجیوں نے اجازت نہیں لی تھی انہیں حراست میں لیا گیا۔

نظم و ضبط کی صورت حال برقرار رکھنے بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی۔ دہلی پولیس نے احتجاجیو ں کو جنترمنتر پہنچتے ہی حراست میں لے کر انہیں پولیس بسوں میں بٹھادیا۔”ایسا“ نے بعد ازاں بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ارکان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔