شمالی بھارت

اعظم خان کے مکان میں پارسل پھینکنے کیخلاف پولیس میں شکایت درج

رامپور سبرنٹنڈنٹ آف پولیس کوموسرمہ مکتوب میں انہوں نے واقعہ پر خوف ظاہر کرتے ہوئے اسے بڑی سازش کا حصہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے مکتوب میں یہ حیرت بھی ظاہر کی کہ جبکہ ان کے مکان پر 24گھنٹہ وائی زمرے کی سیکیورٹی نگرانی میں کیسے اس کی خلاف ورزی ممکن ہے؟۔

رامپور (یو پی): سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کی اہلیہ نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے ان کے مکان کی بڑی گیٹ میں ایک چھوٹی گٹھری پھینکا جس میں کپڑوں کے علاوہ چند دیگر اشیا تھیں اور اندیشہ ظاہر کیا کہ ہو سکتا کہ یہ کالا جادو سے متعلق ہیں۔

متعلقہ خبریں
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
ای ڈی میں ریونت ریڈی کے خلاف شکایت
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیاٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ

سابق رکن پارلیمنٹ تزین فاطمہ کی شکایت کے مطابق یہ واقعہ کل صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ گٹھری پھینکنے والے کی تصویر گیٹ کے باہر نصب سی سی کیمرے میں پائی گئی لیکن اس کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

 رامپور سبرنٹنڈنٹ آف پولیس کوموسرمہ مکتوب میں انہوں نے واقعہ پر خوف ظاہر کرتے ہوئے اسے بڑی سازش کا حصہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے مکتوب میں یہ حیرت بھی ظاہر کی کہ جبکہ ان کے مکان پر 24گھنٹہ وائی زمرے کی سیکیورٹی نگرانی میں کیسے اس کی خلاف ورزی ممکن ہے؟۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنسار سنگھ نے بتایا کہ کل رات دیر گئے اس واقعہ کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ پولیس اس شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات سکیورٹی عملہ کے بارے میں بھی تحقیقات کی جائے گی۔