ایک شخص نے پورے خاندان کو جلاکر خودکشی کرلی

لدھیانہ دیہی پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقتول ملزم کلدیپ سنگھ نے 18 اکتوبر کو اپنے سسرال میں گھس کر اپنی ساس، سسر، دو بچوں اور بیوی کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا تھا۔

جالندھر: پنجاب میں جالندھر کے مہت پور علاقے میں بیوی، سسرال والوں اور دو سوتیلے بچوں کو آگ کے حوالے کرنے والے شخص کی نعش ایک دن بعد چہارشبہ کو لدھیانہ کے خورشید پور میں دریائے ستلج کے کنارے ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

خورشید پور گاؤں کے رہنے والے ملزم کلدیپ سنگھ نے مبینہ طور پر اپنے دوستوں کلوندر سنگھ اور ملکیت سنگھ کی مدد سے اپنے خاندان کا قتل کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (تفتیش) سربجیت سنگھ باہیا نے بتایا کہ کلوندر سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملکیت سنگھ مفرور ہے۔

 لدھیانہ دیہی پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقتول ملزم کلدیپ سنگھ نے 18 اکتوبر کو اپنے سسرال میں گھس کر اپنی ساس، سسر، دو بچوں اور بیوی کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button