شمالی بھارت

خاتون کا موبائیل چھین کر فرار ہونے کی کوشش، چور کوچلتی ٹرین کے دراوزہ پر لٹکادیاگیا (سنسنی خیز ویڈیو)

مسافروں کے بھیس میں ایک چور بھی ٹرین میں سوار ہوگیا اور اس نے ایک خاتون مسافر سے موبائل فون چھین کر ٹرین سے فرار ہونے کی کوشش کی اور چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی لیکن دوسرے مسافروں نے اسے فوری پکڑ لیا۔

پٹنہ: چلتی ٹرین میں خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے چور کو مسافروں نے پکڑ کر انوکھی سزا دی اور اسے چلتی ٹرین میں باہر لٹکا دیا۔ یہ واقعہ بہار میں پیش آیا ہے جہاں چوری میں ناکامی پر چور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن مسافروں نے اس کو ناکام بنا دیا اور سزا کے طور پر اسے پکڑ کر چلتی ٹرین سے باہر لٹکا دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر
موبائل کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بیٹے نے باپ کی جان لی
چلتی ٹرین میں اجتماعی عصمت ریزی، ملزم ٹی ٹی ای گرفتار
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج

بہار کے بھاگل پور کے قریب مسافروں کے بھیس میں ایک چور بھی ٹرین میں سوار ہوگیا اور اس نے ایک خاتون مسافر سے موبائل فون چھین کر ٹرین سے فرار ہونے کی کوشش کی اور چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی لیکن دوسرے مسافروں نے اسے فوری پکڑ لیا۔

مسافروں نے بطور سزا چور کو ٹرین کے دروازہ کے باہر لٹکا دیا اور وہ تیز رفتار ٹرین میں ایک کلو میٹر سے زیادہ مسافت تک لٹکتا رہا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور ٹرین کے دروازے سے باہر فضا میں لٹکا ہوا ہے۔ اس دوران ٹرین میں موجود مسافر اس چور کے تھپڑ بھی مارتے ہیں۔

دوسری جانب چور ٹرین کے اطراف آنے والے کھمبوں اور دیگر رکاوٹوں سے خود کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ مسافروں کے شکنجے سے بچنے اور فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔ اس کے ساتھ ہی وہ مسافروں سے رحم کی التجا کرتے ہوئے یہ بھی کہتا ہے کہ اس کا ہاتھ ٹوٹ جائے گا اسے چھوڑ دو۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعد ازاں چور کے مبینہ ساتھی اسے بچا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ واضح رہے کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ اس سے قبل بھی پیش آیا تھا جب بیگو سرائے میں ایک مسافر نے چورکو پکڑ کر چلتی ٹرین کی کھڑکی سے 15 کلومیٹر تک باہر لٹکتا چھوڑ دیا تھا۔