گوپال گنج میں جیل میں قیدی نے موبائیل فون نگل لیا

بہار میں گوپال گنج ضلع جیل میں ایک قیدی نے چیکنگ کے دوران پکڑے جانے سے بچنے کے لئے ایک سیل فون نگل لیا، ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔

پٹنہ: بہار میں گوپال گنج ضلع جیل میں ایک قیدی نے چیکنگ کے دوران پکڑے جانے سے بچنے کے لئے ایک سیل فون نگل لیا، ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔

یہ واقعہ اتوار کے دن اس وقت روشنی میں آیا جب قیصر علی جس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا تھا، نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی۔

قیصر علی نے طبی معائنہ کے دوران جیل کے ڈاکٹر اور دیگر عہدیداروں کو بتایا کہ اس نے سیل فون کی چیکنگ کے دوران پکڑے جانے سے بچنے کے لئے موبائیل فون نگل لیا۔

جس کے بعد حکام نے طبی معائنہ کیا اور اس کے پیٹ کے ایکسرے میں خارجی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ گوپال گنج ضلع جیل کے سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ قیدی کو ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ڈاکٹرس نے اس کے پیٹ میں خارجی اشیا کا پتہ چلایا۔

بتایا جاتا ہے کہ قیدی کی حالت مستحکم ہے۔ صدر ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے قیدی کو مزید علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل سے رجوع کیا۔

ملزم کو جنوری 2020 میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور وہ تین سالہ سزائے قید پوری کررہا ہے۔ جیل کے حکام تحقیقات کررہے ہیں کہ وہ کس طرح ایک موبائیل فون جیل کے اندر اسمگل کرنے میں کامیاب ہوا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button