شمالی بھارت

گجرات میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی: اروند کجریوال

گجرات کے عوام کو چاہئیے کہ وہ عام آدمی پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے زور لگائیں تاکہ وہ بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے سکے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ آئی بی کی رپورٹ حکومت کو ملتے ہی بی جے پی اور کانگریس نے ہاتھ ملالئے۔ گروپ میٹنگس ہورہی ہیں۔

راجکوٹ(گجرات): چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹلیجنس بیورو(آئی بی) کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ عام آدمی پارٹی گجرات میں معمولی اکثریت سے حکومت تشکیل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خواہش بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کی ہے لہذا میں رائے دہندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کوووٹ دیں۔

 اتوار کے دن راجکوٹ میں میڈیا سے بات چیت میں کجریوال نے کہا کہ ذرائع کے بموجب آئی بی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آج الیکشن ہوا تو عام آدمی پارٹی معمولی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ ہم  بہت کم نشستوں پر بی جے پی سے آگے ہیں۔

گجرات کے عوام کو چاہئیے کہ وہ عام آدمی پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے زور لگائیں تاکہ وہ بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے سکے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ آئی بی کی رپورٹ حکومت کو ملتے ہی بی جے پی اور کانگریس نے ہاتھ ملالئے۔ گروپ میٹنگس ہورہی ہیں۔

بی جے پی اس رپورٹ سے بری طرح گھبرائی ہوئی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس قائدین کی خفیہ میٹنگس ہوچکی ہیں اور اب دونوں عام آدمی پارٹی پر ایک زبان ہوکر الزامات عائد کررہی ہیں۔ کجریوال کے بموجب اب بی جے پی چاہتی ہے کہ ریاست میں کانگریس طاقتور ہو۔

اس کے لئے پوری کوششیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ کانگریس کے چند ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے والے تھے لیکن اب بی جے پی والوں نے ان سے کہہ دیا ہے کہ وہ کانگریس نہ چھوڑیں کیونکہ اگر انہوں نے کانگریس چھوڑی تو وہ کمزورہوجائے گی۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ حکومت کے خلاف پڑنے والے ووٹ بٹ جائیں۔ اسی لئے وہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس کا مضبوط رول چاہتی ہے۔