پرچہ سوالات میں ”آزاد کشمیر“ پر تنازعہ

کولکتہ: مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن(ڈبلیو بی ایس ایس سی) کے ٹسٹ پیپر میں ”آزاد کشمیر“ سے متعلق سوال پر تنازعہ ابھی تھما ہی نہیں کہ ایک اور تنازعہ پیدا ہوگیا۔

آل بنگال ٹیچرس اسوسی ایشن (اے بی ٹی اے) کے شائع کردہ امتحانی پرچہ میں ایسا ہی سوال آیاہے۔ اے بی ٹی اے‘ بنیادی طورپر بایاں بازو میلان رکھنے والے اسکول ٹیچرس کا انجمن ہے۔

گزشتہ ہفتہ ڈبلیو بی ایس ایس سی کے ٹسٹ پیپر میں طلبا سے ایک نقشہ میں ”آزاد کشمیر“ کی نشاندہی کرنے کو کہا گیا تھا۔ اب اے بی ٹی اے کے پرچہ میں طلبا سے آزاد کشمیر پر ایک نوٹ لکھنے کو کہا گیا۔

اسی دوران معاملہ مرکزی وزارت ِ تعلیم تک پہنچ گیا جس نے ریاستی محکمہ تعلیم سے وضاحت طلب کی۔ اس نے لکھا کہ ”آزاد کشمیر“ کا معاملہ انتہائی حساس مسئلہ ہے۔

مرکزی حکومت ”پاکستانی مقبوضہ کشمیر“ کو ”آزاد کشمیر“ تسلیم نہیں کرتی۔ معاملہ کی سنگینی محسوس کرتے ہوئے ریاستی محکمہ تعلیم نے انٹرنل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button