چھت میں تڑخ ، قلعہ آگرہ کا دیوان عام سیاحوں کے لئے بند

آگرہ میں محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) کے عہدیداروں نے اس پر تبصرہ سے انکار کردیا۔ سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ اے ایس آئی ڈاکٹر راج کمار پٹیل نے کہا کہ 13 فروری کو عمارت کے اندر عملہ کی نظر دیوان ِ عام کی چھت میں تڑخ پڑی۔

آگرہ: چھت میں تڑخ کے بعد قلعہ آگرہ کے دیوان ِ عام کو سیاحوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ یہاں 11  فروری کو جی 20 مہمانوں کے لئے کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قلعہ میں ثقافتی پروگرام کے دوران اونچی آواز میں موسیقی کی وجہ سے چھت تڑخ گئی ہے۔

آگرہ میں محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) کے عہدیداروں نے اس پر تبصرہ سے انکار کردیا۔ سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ اے ایس آئی ڈاکٹر راج کمار پٹیل نے کہا کہ 13  فروری کو عمارت کے اندر عملہ کی نظر دیوان ِ عام کی چھت میں تڑخ پڑی۔

محکمہ آثارِ قدیمہ کی ایک ٹیم وہاں گئی اور اس نے عمارت کا سروے کیا اور پایا کہ چھت میں 2 ملی میٹر تا 6 میٹر چوڑی تڑخ پڑی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طورپر عمارت کے اس حصہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا تاکہ سیاحوں کو نقصان نہ پہنچے Tell-tale گلاسس لگائے جارہے ہیں تاکہ تڑخ کو ناپا جائے۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا قلعہ میں کلچرل پروگرام کے دوران موسیقی کے شورشرابہ کی وجہ سے عمارت کو نقصان پہنچا‘ ڈاکٹر پٹیل نے کہا کہ کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ سروے کے بعد اے ایس آئی ٹیم نے جو رپورٹ تیار کی وہ آثارِ قدیمہ کے ہیڈکوارٹرس دہلی بھیج دی گئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button