اکھلیش یادو نے چچا شیوپال کے پیر چھوئے، اختلافات ختم
اکھیلیش یادو نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کے اورچچا کے درمیان کبھی کوئی اختلاف نہیں رہا۔ اگر کوئی اختلاف تھا بھی تو وہ سیاسی نوعیت کا تھا اور اب وہ اختلاف بھی ختم ہوچکا ہے۔

مین پوری: کشیدہ تعلقات کے لگ بھگ6 ماہ بعد سماجی وادی پارٹی صدراکھیلیش یادو نے اتوار کے دن مین پوری میں ایک انتخابی جلسہ میں اپنے چچاشیوپال یادو کے پیرچھوئے۔ حاضرین جلسہ نے اس کی بڑی تعریف کی۔ جلسہ سے خطاب میں شیوپال یادو نے کہا ”آپ نے کہا‘ ایک ہوجاؤ تو ہم ایک ہوگئے۔ اب بہو کو جتادینا“۔
اکھیلیش یادو نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کے اورچچا کے درمیان کبھی کوئی اختلاف نہیں رہا۔ اگر کوئی اختلاف تھا بھی تو وہ سیاسی نوعیت کا تھا اور اب وہ اختلاف بھی ختم ہوچکا ہے۔
اسٹیج پر پروفیسر رام گوپال یادو بھی موجود تھے۔ یادو خاندان ایسا لگتا ہے کہ ضمنی الیکشن میں خود کو متحددکھاناچاہتا ہے۔ خاندان کے تمام ارکان ڈمپل یادو کی تائید میں متحدہ مہم چلارہے ہیں۔ وہ کوئی کسر نہیں چھوڑرہے ہیں۔