یوروپ

گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں

برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتہ، اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں، ایک گھنٹہ پیچھے کرنیکا مقصد سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانا ہے۔

لندن: برطانیہ میں آج سے سمر ٹائم ختم اور ونٹر ٹائم شروع ہو جائیگا اور آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں
آخری دن تک کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں: ویراٹ کوہلی

برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتہ، اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں، ایک گھنٹہ پیچھے کرنیکا مقصد سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانا ہے۔

گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کے بعد برطانیہ‘ بھارت اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو جائیگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کو ایک گھنٹہ زائد سونے کا موقع ملے گا، ونٹر ٹائم آئندہ برس 31 مارچ تک جاری رہیگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں جلد اندھیرا چھا جانے کے سبب ٹریفک حادثات اور گھروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں۔