شمالی بھارت

ایودھیا میں 4 ضعیف خواتین کی عصمت ریزی و قتل

ایودھیا میں پولیس نے ایک 20 سالہ نوجوانوں کو گذشتہ 50 دن کے دوران علحدہ واقعات میں 4 عمر رسیدہ خواتین کی عصمت ریزی و قتل کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایودھیا: ایودھیا میں پولیس نے ایک 20 سالہ نوجوانوں کو گذشتہ 50 دن کے دوران علحدہ واقعات میں 4 عمر رسیدہ خواتین کی عصمت ریزی و قتل کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی ،5 ملزمین گرفتار
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی

یہ واقعات آیودھیا اور بارہ بنکی اضلاع میں پیش آئے اور پولیس نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ خواتین نوجوان کو نہیں جانتی تھیں اور اس نے بظاہر کسی کے مقصد کے بغیر ان کا سفاکانہ طور پر قتل کیا۔

ملزم کو آیودھیا میں ماوائی پولیس اسٹیشن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ایودھیا کے اڈیشنل ایس پی اٹل کمار سونکر نے کہا کہ ملزم امریندر نے بارہ بنکی میں 3 خواتین اور آیودھیا میں ایک خاتون کو ہلاک کیا۔

ملزم نے ایک انداز میں قتل کے 4 جرائم کا ارتکاب کیا ملزم نے خواتین کی پہلے عصمت ریزی کی اور جس کے بعد انہیں ہلاک کیا۔ پولیس نے مشتبہ قاتل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھی اور بارہ بنکی پولیس کی 6 ٹیموں کو اس کی تلاش پر لگایا گیا تھا۔

پولیس نے عوام سے اس کی گرفتاری میں مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ ما وائی کے کوشیٹی موضع سے ایک 60 سالہ خاتون 5 دسمبر 2022 کو صبح میں گھر سے نکلی تھی۔ جب وہ شام تک نہیں لوٹی تو ارکان خاندان نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

پولیس نے دوسرے روز خاتون کی برہنہ نعش کا پتہ چلایا۔ خاتون کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ عصمت ریزی کے بعد گلہ گھونٹا گیا۔رام سانہی گھاٹ 17 دسمبر کو ابراھیم آباد موضع میں ایک 62 سالہ خاتون کی نعش مذکورہ حالت میں پائی گئی تھی۔

بارہ بنکی میں رام ساہنی پولیس اسٹیشن سے 3 کیلو میٹر دور واقع تھٹارا موضع میں 29 دسمبر کو ایک خاتون لاپتہ ہوگئی۔ دوسرے دن خاتون کی نعش ایک کھیت میں پائی گئی تھی یہ خاتون 55 سال کی تھی اور قتل کا انداز ایک جیسا تھا۔ اس کی عصمت ریزی بھی کی گئی تھی۔

پولیس کو یقین ہوا کہ ایک نفسیاتی طور پر متاثر قاتل کی جانب سے ان ہلاکتوں کا ارتکاب کیا گیا۔ جو عمر رسیدہ اور درمیانی عمر کی خواتین کو نشانہ بنا رہا تھا۔

جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے 6 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہمیں ماں وائی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقعہ انہونا موضع سے اطلاع موصول ہوئی کہ منگل کے دن ایک شخص نے ایک خاتون پر حملہ کرکے اس کی عصمت ریزی کرنے اور گلہ گھوٹنے کی کوشش کی۔