شمالی بھارت

عتیق احمد کابرادرنسبتی ڈاکٹراخلاق گرفتار

سرکاری ڈاکٹراخلاق احمد کو ایس ٹی ایف ٹیم کل رات میرٹھ کے نوچندی علاقہ سے گرفتارکرکے پریاگ راج لے گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ٹی ایف برجیش سنگھ نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

میرٹھ۔: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے جرائم پیشہ سرغنہ سے سیاستداں بنے عتیق احمد کے برادرنسبتی کو اومیش پال کے قاتلوں کو پناہ اور پیسہ دینے پرگرفتارکرلیا ہے۔ اومیش پال‘بی ایس پی رکن اسمبلی راجوپال کے قتل کیس کا اہم گواہ تھا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
بار اینڈ پب پر دھاوا، 30 افراد گرفتار
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام

سرکاری ڈاکٹراخلاق احمد کو ایس ٹی ایف ٹیم کل رات میرٹھ کے نوچندی علاقہ سے گرفتارکرکے پریاگ راج لے گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ٹی ایف برجیش سنگھ نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

اومیش پال اور اس کے پولیس سیکیوریٹی گارڈس کو سندیپ نشاد اور راگھویندرسنگھ کو 24 فروری کو پریاگ راج کے دھومن گنج میں اس کے مکان کے باہر گولی مارکر ہلاک کردیاگیاتھا۔

 اومیش پال کی بیوہ جیہ پال کی شکایت پر عتیق احمد‘ اس کے بھائی اشرف‘ بیوی شائستہ پروین‘2بیٹوں‘2 مددگاروں گڈومسلم اور غَام کے علاوہ دیگر 9افراد کے خلاف کیس درج ہوا تھا۔ عبداللہ پور کمیونٹی ہیلت سنٹر میں تعینات ڈاکٹراخلاق احمد نے قتل کے بعد میرٹھ پہنچنے والے قاتلوں کو نہ صرف پناہ دی تھی بلکہ پیسہ بھی دیاتھا۔

28مارچ کو پریاگ راج کی ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ نے 2006کے اومیش پال اغوا کیس میں 28 مارچ کو عمرقید کی سزا سنائی۔ اشرف اور دیگر6بری ہوگئے۔ عتیق احمد کو پہلی مرتبہ سزاء ہوئی حالانکہ سماج وادی پارٹی کے اس سابق رکن پارلیمنٹ کے خلاف 100 سے زائد کیسس درج ہیں۔