حیدرآباد

کانگریس ٹکٹ پر انتخاب لڑنے غدر کی دختر کی خواہش

وینیلا نے کہا کہ غدر، ووٹ کے ذریعہ انقلاب برپا کرنا چاہتے تھے اور وہ آخری دم تک کانگریس کے ساتھ تپے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد غدر بھی انتخاب لڑنا چاہتے تھے۔

حیدرآباد: انقلابی شاعر و گلوکار غدر جن کا حال میں دیہانت ہوگیا، کی دختر وینیلا نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ منعقد شدنی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وینیلا نے کانگریس پارٹی پر زور دیا کہ انہیں حلقہ کنٹونمنٹ سکندرآباد سے پارٹی ٹکٹ دے۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
بعنوان”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ پر سمینار و تقریری مقابلہ
بیٹیوں نے باپ کی آخری رسومات انجام دیں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال

 وینیلا نے اپنی ماں کے ساتھ ہفتہ کے روز حیدرآباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وینیلا، انتخاب لڑنے کیلئے بالکل تیار ہے۔ اگرچیکہ حلقہ کنٹونمنٹ سے کانگریس ٹکٹ کے کئی دعویدار ہیں مگر اگر انہیں ایک بار موقع دیا جائے تو وہ بھی اس حلقہ سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

وینیلا نے کہا کہ غدر، ووٹ کے ذریعہ انقلاب برپا کرنا چاہتے تھے اور وہ آخری دم تک کانگریس کے ساتھ تپے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد غدر بھی انتخاب لڑنا چاہتے تھے۔ وینیلا نے کہا کہ ابتداء میں کانگریس قائدین نے خاندان کو پارٹی ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھامگر اب وہ خاموش ہیں۔

 وہ چاہتی ہیں کہ پارٹی قیادت اس مسئلہ پر اپنا موقف واضح کریں۔ گزشتہ ماہ کانگریس کے سرکردہ قائدین سونیا گاندھی،راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے غدر کے افراد خاندان کو پرسہ دیا تھا۔ غدر کا 74 سال کی عمر میں 6/ اگست کو دیہانت ہوگیا تھا۔

انقلابی شاعر وگلوکار غدر کو آخری بار 2جولائی کو کھمم میں ایک بڑی ریالی میں دیکھا گیا جہاں غدر، اس ریالی میں راہول گاندھی سے بغل گیر ہوئے تھے۔