شمالی بھارت

آر ایس ایس کو خوش کرنے کیلئے پی ایف آئی پر امتناع: مایاوتی

ہندی میں تحریرکردہ ایک ٹوئٹر پیام میں مایاوتی نے کہاکہ سارے ملک میں مختلف طریقوں سے پی ایف آ:ی اوراس سے ملحقہ 8 تنظیموں کونشانہ بنانے کے بعد سیاسی خودغرض پالیسی اورآرایس ایس کوخوش کرنے بالآخر امتناع سے کم مطمئین اورزیادہ بیزارہیں۔

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے آج کہاکہ بعض ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاپولرفرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) پر امتناع ”سیاسی خودغرضی“ ہے جس کامقصد آرایس ایس ایس کوخوش کرناہے۔ بی ایس پی سربراہ نے کہاکہ آرایس ایس پر امتناع کا سارے ملک میں مطالبہ کے پس منظر میں یہ امتناع عائدکیاگیاہے۔

 ہندی میں تحریرکردہ ایک ٹوئٹر پیام میں مایاوتی نے کہاکہ سارے ملک میں مختلف طریقوں سے پی ایف آ:ی اوراس سے ملحقہ 8 تنظیموں کونشانہ بنانے کے بعد سیاسی خودغرض پالیسی اورآرایس ایس کوخوش کرنے بالآخر امتناع سے کم مطمئین اورزیادہ بیزارہیں۔

 ایسے ہی ایک ٹوئٹر پیام میں انہوں نے مزیدکہاکہ اسی سبب اپوزیشن جماعتیں برہم ہیں اورحکومت کی نیت میں خرابی سمجھتے ہوئے تنقید کررہی ہیں اورآرایس ایس پر امتناع کامطالبہ کررہی ہیں۔ کھلے عام یہ سوال اٹھارہے ہیں پی ایف آئی ملک کی اندرونی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے توایسی دوسری تنظیموں پر بھی امتناع عائد کیاجائے۔

 سلسلہ وارتشدد میں ملوث ہونے اورآئی ایس آئی ایس جیسے عالمی دہشت گردگروپس اورکئی تنظیموں سے ربط رکھنے کیلئے مرکز نے چہارشنبہ کے دن پی ایف آئی پر 5 سالہ امتناع عائد کیاہے۔

سخت قانون انسداد غیرقانونی سرگرمی (یواے پی اے) کے تحت جن تنظیموں پر امتناع عائد کیاگیاان میں ریہاب انڈیا فاؤنڈیشن کیمپس فرنٹ آف انڈیا، آل انڈیا امامس کونسل، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے نیشنل ویمنس فرنٹ جونیرفرنٹ امپاورانڈیا فاؤنڈیشن اورریہاب فاؤنڈیشن کیرالا شامل ہیں۔