شمالی بھارت

مسلم اکثریتی رامپور میں کھل گیا کنول کا پھول  

ایس پی امیدوار کاونٹنگ کے 21ویں مرحلے تک بی جے پی امیدوار پر سبقت بنائے ہوئے تھے لیکن بعدمیں تصویر بدل گئی اور کاونٹنگ ختم ہونے تک بی جے پی امیدوار نے اپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے عاصم پر تقریبا 34ہزار کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلیا۔

رامپور: سابق وزیر و سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر اعظم خان کی روایتی سیٹ رامپور صدر پر بی جے پی نے جمعرات کو پہلی بار جیت کا علم بلند کردیا۔ اس سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینا عرف ہنی نے اپنے قریبی حریف ایس پی کے عاصم راجا کو 33ہزار 702 ووٹوں سے شکست دے دیا۔

 ایس پی امیدوار کاونٹنگ کے 21ویں مرحلے تک بی جے پی امیدوار پر سبقت بنائے ہوئے تھے لیکن بعدمیں تصویر بدل گئی اور کاونٹنگ ختم ہونے تک بی جے پی امیدوار نے اپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے عاصم پر تقریبا 34ہزار کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلیا اور بلاآخر پہلی بار رامپور شہر سیٹ پر کمل کھل گیا۔

بی جے پی امیدوار کو اس الیکشن میں 80ہزار 902 ووٹ ملے وہیں ایس پی ایس پی امیدوار کو 47ہزار 262 ووٹوں پر ہی اکتفاء کرنا پڑا۔ بی جے پی نے جیت کا سہر رامپور کی عوام خاص کر مسلم سماج کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رامپور ایسا واحد شہر ہے جہاں 70فیصدی مسلم آبادی مقیم ہے۔ بی جے پی کو ملی جیت ظاہر کرتی ہے کہ یوگی حکومت کے تئیں مسلموں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلم سماج بی جے پی اقتدار میں خود کو محفوظ اور معزز محسوس کررہا ہے۔

رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے اور دوبارہ ووٹنگ کے ایس پی کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ ایس پی لیڈروں کا ہر بیان پہلے سے اسکرپٹیڈ ہوتا ہے۔ اس لئے رامپور کی عوام انہیں توجہ نہیں دیتی ہے۔ رامپور کی عوام ترقی چاہتی ہیں جو انہیں بی جے پی حکومت میں ہی مل سکتی ہے۔