شمالی بھارت

بی جے پی ایم ایل اے اسمبلی میں فحش فلم دیکھنے میں مصروف ، ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو جادھو لال ناتھ کے پیچھے بیٹھے کسی نے شوٹ کرلیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اسپیکر اور دیگر ایم ایل اے بحث میں مصروف تھے، جادھو لال ناتھ ویڈیو کلپس کو اسکرول کررہے ہیں اور جادھو فون پر جو فحش کلپس دیکھنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

گوہاٹی: تریپورہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ایک ایم ایل اے کی مبینہ طورپر اپنے فون میں فحش مواد دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہے۔ یہ ویڈیو بی جے پی کے ایم ایل اے جادھو لال ناتھ کی ہے جو شمال مشرقی ہندوستان کی ریاست کی بگبسا اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسمبلی میں ریاستی بجٹ سے متعلق امور پر بحث ہورہی تھی۔ یہ ویڈیو جادھو لال ناتھ کے پیچھے بیٹھے کسی نے شوٹ کرلیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اسپیکر اور دیگر ایم ایل اے بحث میں مصروف تھے، جادھو لال ناتھ ویڈیو کلپس کو اسکرول کررہے ہیں اور جادھو فون پر جو فحش کلپس دیکھنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق بی جے پی ایم ایل اے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں طلب کیا گیا ہے۔ جادھو لال ناتھ نے ابھی تک الزامات یا ویڈیو پرکوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد اسمبلی احاطہ سے چلے گئے۔

یہ پہلاموقع نہیں ہے جب بی جے پی کا کوئی لیڈر کسی عوامی مقام پر پورن دیکھتے ہوئے پکڑا گیا ۔ سال 2012 میں بھی کرناٹک میں اس وقت کی بی جے پی حکومت کے دو وزرا کو ریاستی اسمبلی کے اندر اپنے فون پر فحش کلپس دیکھنے کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گیا تھا۔ وزرا لکشمن ساوادی کو تحقیقات میں بے قصور پائے جانے کے بعد پارٹی نے پاٹل کو بعد میں بحال کردیا تھا۔