تلنگانہ

انتخابی وعدوں کی تکمیل میں کے چندر شیکھر راؤ کا شاندار ریکارڈ: کے کویتا

کویتا نے مزید کہا کہ دلت بندھو اسکیم سے صرف چند افراد کو فائدہ پہنچنے کے متعلق خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت مراحل میں تمام دلت خاندانوں کو دلت بندھو اسکیم سے فائدہ پہنچائے گی۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے کہا کہ ریاست کے محروم اور پسماندہ طبقات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے، کے چندر شیکھر راؤ کا چیف منسٹر کے عہدہ پر برقرار رہنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت

 آج نظام آباد میں گوسنگی سماج کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں کے سی آر کا شاندار ریارڈ ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ بی آ رایس حکومت کی تشکیل کے بعد دلت طبقات کیلئے زیر عمل تمام اسکیمات سے گوسنگی سماج کو بھی فائدہ پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلت بندھو اسکیم سے صرف چند افراد کو فائدہ پہنچنے کے متعلق خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت مراحل میں تمام دلت خاندانوں کو دلت بندھو اسکیم سے فائدہ پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں بی سی طبقہ کے مزدوروں کو پنشن اسکیم پر عمل نہیں کیا جارہا ہے مگر تلنگانہ ایسی واحد ریاست ہے جہاں بی سی اور بی ڈی مزدوروں کیلئے پنشن فراہم کیا جارہا ہے۔

مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ عوام پریشان ہیں۔ حکومت عوام کے مفادات کے بجائے کارپورٹ اداروں کیلئے کام کررہی ہے۔ کویتا نے کہا کہ کانگریس بھی گاندھی بھون میں ریونت کی شکل میں گاڈسے کو بٹھا رکھا ہے۔ اس لئے سماج کو نقصان ہورہا ہے۔