اندورمیں دست درازی کی کوشش پر مدرسہ استاد کیخلاف مقدمہ

لڑکی کے خاندان کی درج کردہ شکایت کے مطابق لڑکی ماہِ ستمبر میں مدرسہ میں شریک ہوئی۔ ایک کمرے میں درس دینے کے دوران غلط انداز میں لڑکی کے جسم کو چھونے کا استاد پر الزام عائد کیا گیا۔

اندور:مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک مدرسہ کے استاد نے ایک 12 سالہ لڑکی پر دست درازی کی۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس نے آج 52 سالہ استاد کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 354 اور قانونِ پوسکو کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا۔

انسپکٹر چندن نگر پولیس اسٹیشن ابہئے نیما نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ متاثرہ لڑکی کے باپ اور چچا کو زدوکوب کرنے کے لیے استاد کے دو بیٹوں کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا۔ لڑکی کے خاندان کی درج کردہ شکایت کے مطابق لڑکی ماہِ ستمبر میں مدرسہ میں شریک ہوئی۔ ایک کمرے میں درس دینے کے دوران غلط انداز میں لڑکی کے جسم کو چھونے کا استاد پر الزام عائد کیا گیا۔

 جاریہ ہفتہ کے اوائل میں جب لڑکی اور دیگر طلباء مدرسہ سے واپس ہورہے تھے، ملزم نے لڑکی کا دایاں ہاتھ پکڑ کر نامناسب انداز میں جسم کو چھوا۔ بعد ازاں لڑکی نے اپنے والدین سے اس بارے میں شکایت کی۔ جب لڑکی کا باپ اور دو رشتہ دار استاد کے مکان گئے استاد کے بیٹوں نے ان پر آہنی سلاخوں سے حملہ کرکے زخمی کیا۔ انسپکٹر نیما نے یہ بات بتائی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button