شمالی بھارت

عازمین حج کیلئے وی آئی پی حج کوٹہ ختم کرنے مرکز کا فیصلہ

مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ اختیار تمیزی کے تحت کوٹہ ختم کرنے کا اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کے اس فیصلہ کا ایک حصہ ہے کہ ”وی آئی پی کلچر“ ختم کیا جائے۔

لکھنؤ: حج کوٹہ میں اختیارِ تمیزی کے تحت درخواست گذاروں کو نشستیں مختص کرنے کے اختیارات کرنے کے لیے مرکز کے حالیہ فیصلہ پر مسلم علماء نے ردّ ِ عمل ظاہر کیا اور کہا کہ اس سے عازمین حج کے مابین عدم امتیاز ختم ہوگا۔

متعلقہ خبریں
مرکز کی ریاستوں کو کووڈ کے بڑھتے معاملات پر محتاط رہنے کی ہدایت
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش
مرکز کے بارے میں راہول اور کجریوال کے جھوٹے تبصرے
ضلع کاماریڈی میں طالبات کو دفاع کیلئے تربیت کا فیصلہ

 آنے والے حج کے لیے ناموں کا اندراج دو چار دن میں شروع ہونے والا ہے۔ اختیارِ تمیزی کے تحت حج کوٹہ جاری کرنے کا اختیار وزارتِ اقلیتی امور کے اعلیٰ عہدیداروں کو حاصل تھا۔

 مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ اختیار تمیزی کے تحت کوٹہ ختم کرنے کا اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کے اس فیصلہ کا ایک حصہ ہے کہ ”وی آئی پی کلچر“ ختم کیا جائے۔

اترپردیش جج کمیٹی کے صدرنشین محسن رضا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یقینا یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور یہ ایک مثبت فیصلہ ہے، کیوں کہ اسلام میں وی آئی پی کو کوئی مقام نہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کے دربار میں سب مساوی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جاریہ سال 1,75,025 عازمین حج کے منجملہ تقریباً 31 ہزار اترپردیش کے رہیں گے۔۔گزشتہ سال اترپردیش کے عازمین حج کی تعداد تقریباً 8,700 تھی۔ مرکز کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے لکھنؤ کے سرکردہ علماء اور عیدگاہ امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے مذکورہ فیصلہ کو مثبت بتایا۔

انھوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس فیصلہ سے امتیازات ختم ہوں گے۔ عازمین حج کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر کوئی اللہ کے گھر کا دورہ کرتا ہے تو اسے کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں اور نہ امتیازات کی ضرورت ہے۔

 آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری و ترجمان یعسوب عباس نے مرکز کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب مسلمانوں کو سفر حج کرنے کا موقع ملے گا۔

بریلی کی اعلیٰ حضرت درگاہ کے رابطہ کار ناصر قریشی نے حج اور نماز کا تقابل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بتایا کہ حج کا کوٹہ نہ ہونا چاہیے، جیسا کہ نماز میں سب برابر ہیں، کوئی وی آئی پی کوٹہ نہیں ہے۔

 اترپردیش کے مملکتی وزیر برائے اقلیتی بہبود، مسلم وقف و حج دانش آزاد انصاری نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اسلام مساوات کی تعلیم دیتا ہے اور کوئی وی آئی پی نہیں۔ مساجد میں نماز کے دوران امیر اور غریب، رکشہ راں اور پھیری کرنے والا ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔