چرچ میں توڑ پھوڑ، آگ لگا دی گئی، دیواروں پر رام تحریر

مدھیہ پردیش کے نرمدا پورم ضلع میں نامعلوم افراد پر مشتمل ایک گروپ نے ایک چرچ کو نذرِ آتش کیا اور اس میں نجاست پھیلائی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے نرمدا پورم ضلع میں نامعلوم افراد پر مشتمل ایک گروپ نے ایک چرچ کو نذرِ آتش کیا اور اس میں نجاست پھیلائی۔

پولیس نے پیر کے دن یہ بات کہی۔ مقامی افراد نے پایا کہ اندر فرنیچر جلا ہوا ہے‘ دھویں سے دیواریں سیاہ ہوگئیں اور عیسائی عبادت کے ہال میں دیواروں پر رام تحریر کیا گیا۔

نامعلوم ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے۔نرمدا پورم کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گرو کرن سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمین لگ بھگ 5 سال قبل تعمیر کئے گئے اور ضلع ہیڈ کوارٹر سے 40 کیلومیٹر دور واقع چرچ میں کھڑکی کی جال نکال کر داخل ہوئے اور اندر سے اسے جلایا۔

ایک عہدیدار نے واقعہ کے سلسلے میں درج کرائی گئی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آگ میں چند مذہبی کتابیں اور فرنیچر سمیت دیگر اشیاء بھی تباہ ہوگئیں۔ یہ چرچ کیسالہ بلاک کے سکھتاوا موضع میں واقع ہے اور یہ امریکہ میں ایونجیلیکل لوتھرن چرچ سے ملحقہ ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button