دھیریندر شاستری پر اسلام کیخلاف سازش رچنے کا الزام

مولانا نے کہا کہ شاستری نے اب تک 328 مردو خواتین کا مذہب تبدیل کیا ہے اور نوجوانوں کی کھلے عام حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مسلم لڑکیوں کو شادی کا پیام دیں۔

بریلی: آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے تبدیلی ئ مذہب قانون کے تحت دھیریندر شاستری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس پر اسلام کے خلاف سازش رچنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ شاستری اپنے بیانات سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچارہا ہے اور اسلام کا مذاق اڑارہا ہے۔

 مولانا نے کہا کہ شاستری نے اب تک 328 مردو خواتین کا مذہب تبدیل کیا ہے اور نوجوانوں کی کھلے عام حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مسلم لڑکیوں کو شادی کا پیام دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان عالم تبدیلی مذہب کی حوصلہ افزائی کرتا پایا جاتا تو اسے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جاتا لیکن حکومت چھتیس گڑھ نے شاستری کے بیانات اور سرگرمیوں پر مکمل  خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت ِ چھتیس گڑھ شاستری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی تو مسلم جماعت عدالت سے رجوع ہوگی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button