مشرق وسطیٰ

حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل

حماس کے ایک سرکردہ رہنما غازی حماد نے جسے اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملہ کے منصوبہ سازوں میں ایک سمجھا جاتاہے‘ لبنان چھوڑدیا جہاں وہ امکانی قاتلانہ حملہ کے خوف سے چھپا ہوا تھا۔

تل ابیب: حماس کے ایک سرکردہ رہنما غازی حماد نے جسے اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملہ کے منصوبہ سازوں میں ایک سمجھا جاتاہے‘ لبنان چھوڑدیا جہاں وہ امکانی قاتلانہ حملہ کے خوف سے چھپا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
حزب اللہ کے خلاف بیانات دینے والے لبنانی خطیب کا قتل
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی

ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اسرائیل ڈیفنس فورسس (آئی ڈی ایف) ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ حماد‘ قطر جاچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے کئی دیگر سینئر رہنما بھی لبنان چھوڑکر جاچکے ہیں۔ انہوں نے ترکی‘ شام‘ ایران اور قطر میں پناہ لی ہے۔

2 ہفتے قبل اسرائیل نے 2 جنوری کو لبنان میں حماس کے رہنما صالح العاروری کو ہلاک کردیا تھا۔ انہیں حماس کے دیگر 6 ارکان کے ساتھ بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے دفتر میں اسرائیلی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

قطر نے اسرائیل سے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ وہ اس کی سرزمین پر کسی کو بھی ہلاک نہ کرے۔ کہا جاتا ہے کہ حماس کے رہنما بشمول اسمٰعیل ھنیہ اور خالد مشعل بھی قطر میں رہ رہے ہیں۔