شمالی بھارت

ڈمپل یادو کے روڈ شو میں عوام کا اژدھام

ڈمپل یادو نے کہا کہ مین پوری لوک سبھا کی ترقی نیتا جی کے میعاد کار میں ہوئی ہے۔ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ آج پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس سبھی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ بجلی کی دقت ہے۔

مین پوری: اترپردیش کے مین پوری لوک سبھا ضمنی الیکشن کے انتخابی مہم کے آخری دن ہفتہ کو سماج وادی پارٹی امیدوار ڈمپل یادو کے روڈ شو میں جسونت نگر کی سڑکوں پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا اور خواتین، بزرگوں و نوجوانوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ اپنی حمایت دینے کا تیقن دیا۔

ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈمپل نے کہا کہ یہ پہلا الیکشن ہے جب نیتا جی ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ یہ لڑائی نیتا جی کی ہے۔ پورا یقین ہے سبھی 05دسمبر کونیتا جی کے احترام میں سائیکل کا بٹن دبائیں گے۔ یہی انہیں سچی خراج عقیدت ہوگی۔

یادو نے کہا کہ مین پوری لوک سبھا کی ترقی نیتا جی کے میعاد کار میں ہوئی ہے۔ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ آج پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس سبھی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ بجلی کی دقت ہے۔ خواتین مہنگائی سے سب سے زیادہ پریشان ہیں۔ گاؤں میں نوجوانوں کے پاس نوکری نہیں ہے۔ انہوں نے تیقن دلایا کہ جیتنے کے بعد وہ علاقے کی ترقی کا کام کریں گی۔

ایس پی امیدوار گذشتہ دس دنوں سے لگاتار انتخابی مہم میں مصروف رہی ہیں۔پورے لوک سبھا میں نیتا جی ملائم سنگھ یادو کی ہمدردی کی لہر چل رہی ہے۔ اس لوک سبھا حلقے سے نیتا جی کے گہرے تعلقات استوار ہیں۔ شاید ہی کوئی ہو جس کے پاس نیتا جی کی یادیں نہ ہوں۔ اس طرح یہ الیکشن جذباتی ہوگیا ہے اور عوام میں محترمہ یادو کے تئیں احترام بڑھ گیا ہے۔

یادو کا روڈ شو لگھو پورا تراہے سے شروع ہوکر ندی کا پل ، چھوٹا چورہا، بڑا چورہا، شری کرشن مارکیٹ، بس اسٹینڈ،این ایچ۔2 سے ہوتے ہوئے پپو آرا مشین چھمرا پر جاکر اختتام پذیر ہوا۔ آدتیہ یادو اور انشل یادو لگاتار روڈ شو میں شامل رہے۔