80 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بھی 8 سالہ لڑکے کی جان نہیں بچی

مطابق تنمے کی نعش کو بورویل سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ایمبولینس کے ذریعہ ضلع اسپتال لایا گیا۔ تنمے منگل کی شام ایک کھلے بورویل میں گر گیا تھا۔ اسے بچانے کے لیے تقریباً 84 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

بیتول: مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں 80 گھنٹے سے زیادہ ریسکیو آپریشن کے بعد بھی بورویل میں پھنسے آٹھ سالہ تنمے کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ آٹھنیر تھانہ علاقہ کے تحت مانڈوی میں کھلے بورویل میںمنگل کی شام کو گرنے والے بچے تنمے ساہو کی لاش آج صبح نکالی گئی۔

سرکاری معلومات کے مطابق تنمے کی نعش کو بورویل سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ایمبولینس کے ذریعہ ضلع اسپتال لایا گیا۔ تنمے منگل کی شام ایک کھلے بورویل میں گر گیا تھا۔ اسے بچانے کے لیے تقریباً 84 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

دریں اثناء، چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے تنمے کے افراد خاندان کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ بیتول کے مانڈوی گاؤں میں بورویل میں گرنے والے ننھے بچے تنمے کو انتظامیہ کی انتھک کوششوں کے بعد بھی نہیں بچایا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button