شمالی بھارت

ایگزٹ پول: گجرات اور ہماچل میں بی جے پی، ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کو سبقت

نوبھارت ای ٹی جی کے ایگزٹ پول میں ہماچل پردیش اسمبلی کی 68 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 34 سے 42، کانگریس کو 24 سے 32، دیگر کو 01 سے 03 اور عام آدمی پارٹی کا کھاتہ نہ کھولنے اندازہ ظاہر کیا گیاہے۔

نئی دہلی: ایگزٹ پول نے گجرات اور ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار پر برقراری اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی کو زیادہ نشستیں ملنے کا اشارہ دیا ہے۔

نوبھارت ای ٹی جی کے ایگزٹ پول میں ہماچل پردیش اسمبلی کی 68 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 34 سے 42، کانگریس کو 24 سے 32، دیگر کو 01 سے 03 اور عام آدمی پارٹی کا کھاتہ نہ کھولنے اندازہ ظاہر کیا گیاہے۔

جی نیوز بارک سروے کے مطابق، ہماچل میں بی جے پی کو 35 سے 40، کانگریس کو 20 سے 25، عام آدمی پارٹی کو 0 سے 03 اور دیگر کو 1 سے 05 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دی نیوز نیشن سی جی ایس ایگزٹ پول نے ہماچل پردیش میں بی جے پی کو 62، کانگریس کو 5، عام آدمی پارٹی کو ایک، ایک آزاد اور دیگر کو کوئی سیٹ نہ ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹی وی 9 بھارت ورش کے مطابق گجرات قانون ساز اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے بی جے پی کو 125 سے 130، کانگریس کو 40 سے 50، عام آدمی پارٹی کو 3 سے 5 اور دیگر کو 3 سے 7 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ریپبلک بھارت پی مارک ایگزٹ پول نے گجرات میں بی جے پی کو 128 سے 148 سیٹیں، کانگریس کو 30 سے ​​42، عام آدمی پارٹی کو 2 سے 10 اور دیگر کے لیے 0 سے 3 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے۔

دی نیوز نیشن سروے میں گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 167، کانگریس کو 04 اور عام آدمی پارٹی کو 11 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیوز نیشن نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو 99، کانگریس کو 6، عام آدمی پارٹی کو 140 اور آزاد امیدواروں اور دیگر کو پانچ نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے۔

انڈیا ٹوڈے گروپ ایکسیس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کل 250 وارڈوں میں سے عام آدمی پارٹی کو 149 سے 171 سیٹیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کو 69 سے 91، کانگریس کو 3 سے 7 اور دیگر کو 5 سے 9 سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔