کلینک میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک

جب ڈاکٹر وکاس ہزارہ سمیت دیگر افراد اپنے کمرے میں سو رہے تھے تو آگ بھڑک اٹھی اور گھر میں دھواں بھرجانے کے سبب دم گھٹنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔

رانچی: جھارکھنڈ کے دھنباد کے ہزارہ میں ایک کلینک میں آگ لگنے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ دھنباد کے ٹیلی فون ایکسچینج روڈ پر واقع ہزارہ کلینک میں کل دیر رات 2 بجے آگ لگ گئی جس میں کلینک آپریٹر ڈاکٹر وکاس ہزارہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریما ہزارہ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جب ڈاکٹر وکاس ہزارہ سمیت دیگر افراد اپنے کمرے میں سو رہے تھے تو آگ بھڑک اٹھی اور گھر میں دھواں بھرجانے کے سبب دم گھٹنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت ہزارہ کلینک میں 25 کے قریب مریض داخل تھے۔ اس واقعے کے بعد تمام مریضوں کو دوسری عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button