سابق گورنر آر بی آئی رگھورام راجن نے بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا
رگھورام راجن معاشی مسائل پر کھل کر اپنی رائے دینے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ دونوں نے ایک ڈاکومنٹری کے لئے معاشی مسائل پر اپنی رائے دی۔ رگھورام راجن یوپی اے کی دوسری میعاد اور مودی حکومت کے ابتدائی سالوں میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر تھے۔

جئے پور: سابق گورنر آر بی آئی رگھورام راجن نے چہارشنبہ کے دن راجستھان میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا۔ یاترا کے دوران راہول گاندھی نے رگھورام راجن سے زائداز نصف گھنٹہ تبادلہ خیال کیا۔
رگھورام راجن معاشی مسائل پر کھل کر اپنی رائے دینے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ دونوں نے ایک ڈاکومنٹری کے لئے معاشی مسائل پر اپنی رائے دی۔ رگھورام راجن یوپی اے کی دوسری میعاد اور مودی حکومت کے ابتدائی سالوں میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر تھے۔
عہدیداروں نے توثیق کی ہے کہ راجستھان۔ ہریانہ سرحد پار کرنے کے بعد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ایک ہفتہ طویل بریک لے گی۔ یہ بریک 24 دسمبر تا 2 جنوری ہوگا۔
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بتایا کہ 16 دسمبر کو یاترا کے 100 دن کی تکمیل پر راہول گاندھی جئے پور جائیں گے۔ یاترا کے سبھی شرکاء وہاں سنیدھی چوہان کے میوزک ایونٹ میں حصہ لیں گے۔