دہلی

اومیکران کی نئی ذیلی شکل پر نظررکھنا ضروری: ڈبلیوایچ او

ورلڈہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے بموجب اومیکران XBB.1.16 کی نئی ذیلی شکل پر نظررکھنے کی ضرورت ہے‘ کیونکہ اس کی وجہ سے ہندوستان میں کیسس میں اضافہ ہورہا ہے۔

نئی دہلی: ورلڈہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے بموجب اومیکران XBB.1.16 کی نئی ذیلی شکل پر نظررکھنے کی ضرورت ہے‘ کیونکہ اس کی وجہ سے ہندوستان میں کیسس میں اضافہ ہورہا ہے۔

ڈبلیوایچ او نے اس ویرینٹ کو چھٹویں زیرنگرانی ویرینٹ کے طور پر 22مارچ کو شامل کیا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرکیسس اور اموات میں کمی آرہی ہے لیکن بعض ممالک بشمول ہندوستان میں کیسس میں حالیہ اضافہ ہوا ہے۔

ڈبلیوایچ او کووڈ19ٹیکنیکل ہیڈماریاوان کرکھوف نے حالیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ نئی ذیلی شکل پر نظررکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ چند ماہ سے زیرگشت ہے۔ ہندوستان میں جاریہ ہفتہ کووڈ کیسس میں گذشتہ 6ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ اتوار کے دن ملک میں 3,824 کیسس ریکارڈ ہوئے جو پچھلے184 دنوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

گذشتہ 28 دنوں میں کویت‘ایران‘ متحدہ عرب امارات‘لیبیا اور قطر میں کووڈ کیسس بڑھے ہیں۔