شمالی بھارت

بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور

گجرات ہائی کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے مجرم رمیش چندنا کو 5 مارچ کو اس کے بھانجہ کی شادی میں شرکت کے لئے 10 دن کی پیرول منظور کی۔

احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے مجرم رمیش چندنا کو 5 مارچ کو اس کے بھانجہ کی شادی میں شرکت کے لئے 10 دن کی پیرول منظور کی۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ کاحکم طاقتور پیغام: کے کویتا
ہائی کورٹ کا حکم دستوری فلسفہ کے خلاف: سپریم کورٹ
بلقیس بانو کیس، 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں بحث
صادق جمال انکاؤنٹر کیس، آخری ملزم بھی الزامات منسوبہ سے بَری
تیستا سیتلواد کی درخواست ِ ضمانت مسترد

رمیش نے پیرول کے لئے گزشتہ ہفتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ وہ 11 مجرموں کے منجملہ پیرول حاصل کرنے والا دوسرا مجرم ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر 11 مجرموں نے 21 جنوری کو گودھرا ٹاؤن جیل میں خود کو سرینڈر کردیا تھا۔

حکومت ِ گجرات کے حلف نامہ کے مطابق 2008 سے جیل میں بند رہنے والا رمیش چندنا 1998 دنوں کی پیرول اور 378 دن کی فرلو لے چکا ہے۔ قبل ازیں ایک اور مجرم پردیپ موڈھیا کو 7 فروری تا 11 فروری پیرول پر رہائی ملی تھی۔